حکومت کا بھارتی الزامات کا جواب نہ دینے کا اصولی فیصلہ

وزیراعظم کی ہدایت کے باعث ہی فوج نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کے حوالے سے بیانات دینے بند کردیے ہیں۔


Kamran Yousuf August 21, 2013
وزیراعظم کی ہدایت کے باعث ہی فوج نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کے حوالے سے بیانات دینے بند کردیے ہیں۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم میاں نواز شریف نے فوج اور سفارتی حکام کو لائن آف کنٹرول کشیدگی پر تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حکام کے مطابق وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ بھارت کی طرف سے شروع کی گئی 'بلیم گیم' میں نہ الجھا جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی ایم او سے 6 اگست کو لائن آف کنٹرول پر ہونیوالے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعظم دفاعی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلیے اقدامات کی منظوری بھی دینگے۔

وزیراعظم کی ہدایت کے باعث ہی فوج نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کے حوالے سے بیانات دینے بند کردیے ہیں۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بھی یوم آزادی پر کاکول میں خطاب کے دوران پاک بھارت کشیدگی کا کوئی حوالہ نہیں دیا۔ فوجی ذرائع کے مطابق آرمی چیف اپنے خطاب میں بھارت کو پیغام دے سکتے تھے مگر انھوں نے حکومت کی تحمل کی پالیسی کے باعث ایسا نہیں کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |