رمضان المبارک میں دفتری اوقات کا شیڈول سمری وزیر اعظم آفس کو موصول

پیر سے جمعرات صبح 9بجے سے 3بجے تک جبکہ جمعہ صبح 8بجے سے 1 بجے تک دفتری اوقات کار مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔


حیدر نسیم April 26, 2019
پیر سے جمعرات صبح 9بجے سے 3بجے تک جبکہ جمعہ صبح 8بجے سے 1 بجے تک دفتری اوقات کار مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

رمضان المبارک میں دفتری اوقات کا شیڈول تبدیل کرنے کیلیے سمری وزیر اعظم آفس کو موصول ہوگئی۔

وزارت داخلہ کی طرف سے رمضان المبارک میں وفاقی سیکریٹری سیکریٹریٹ اور دارالحکومت کے دفتروں کے اوقات کا ر تبدیل کرنے کیلیے بھجوائی گئی سمری میں وزیراعظم پیر سے جمعرات کے دوران صبح 9بجے سے 3بجے تک جبکہ جمعہ کو صبح 8بجے سے ایک بجے تک دفتری اوقات کار مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ رمضان المبارک کیلیے دفتری اوقات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں