منشیات کیخلاف عوامی تحریک کی سندھ بھر میں ریلیاں

مضر صحت مین پوری اورگٹکے نے نوجوان نسل کو تباہ کر دیا، مقررین، پابندی لگانے کامطالبہ۔


Nama Nigaran/Numainda Express August 27, 2012
كچی شراب كي كھلے عام فروخت كے خلاف اور اس كے استعمال سے ہونے والے نقصانات سے آگاہی دينے كے ليے نسيم نگر چوک سے حيدرآباد پريس كلبتک ريلی نكالی گئ۔ فوٹو: ایکسپریس

عوامی تحریک نے منشیات کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔ مقررین نے مضر صحت مین پوری،گٹکے اور منشیات کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق مضر صحت مین پوری،گٹکے اورکچی شراب کی کھلے عام فروخت کے خلاف اور اس کے نقصانات سے آگاہی کے لیے نسیم نگر چوک سے حیدرآباد پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس کے شرکا مضر صحت اشیاء کی فروخت پر پابندی عائدکروکے نعرے لگا رہے تھے۔

اس موقع پر روشن برھمانی، حئی بلوچ و دیگر نے کہا کہ سندھ بھر میں مبینہ طور پر پولیس کی سرپرستی میں مضر صحت مین پوڑی، گٹکے اور کچی شراب فروخت کی جا رہی ہے جس کے باعث نہ صرف نوجوان نسل تباہ و برباد ہو رہی ہے بلکہ بیشتر نوجوان ایسے ہیں جو کینسر و دیگر موذی بیماریوں میں مبتلا ہو کرجان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ کچی شراب کے استعمال سے حال ہی میں حیدرآباد ، ٹنڈوالہیار اور بدین سمیت دیگر شہروں میں کئی نوجوان ہلاک ہو چکے ہیں اور متعدد اسپتالوں میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ان اشیاء کی فروخت پر پابندی عایدکرتی ہے لیکن اس پابندی پر عملدرآمد کروانے والے اپنے ناجائز مفادات کی خاطر عملدرآمد نہیں کرواتے جس کے باعث ان اشیاء کی کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مضر صحت اشیاء کی کھلے عام فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ بدین، مٹھی اور دیگر شہروں میں بھی عوامی تحریک کے کارکنوں نے منشیات کیخلاف مظاہرے کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |