احساس پروگرام کیلیے بجٹ میں 80ارب روپے مختص کیے جائیں گے

 روٹی ، کپڑا ، مکان، تعلیم،صحت بنیادی حقوق میں شامل کرنے کیلیے ترمیم کریں گے، ثانیہ نشتر


شبیر حسین April 10, 2019
 روٹی ، کپڑا ، مکان، تعلیم،صحت بنیادی حقوق میں شامل کرنے کیلیے ترمیم کریں گے، ثانیہ نشتر۔ فوٹو:فائل

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہاہے سوشل پروٹیکشن اینڈ پاورٹی ایلوی ایشن کوآرڈینیشن کے نام سے وزارت بنانے کامقصد مدینہ جیسی فلاحی ریاست کی جانب پہلا قدم ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے میڈیاسے گفتگو میں کہابینظیر انکم سپورٹ پروگرام، بیت المال، زکوۃ، پاورٹی ایلیویشن فنڈ، ٹرسٹ فار والنٹری آرگنائزیشن، دی سن نیٹ ورک، سینٹرفارسوشل اینٹرپرنیورشپ، پاورٹی ایلیویشن کوارڈینیشن کے سیکریٹری اور لیبر ایکسپرٹ گروپ اس کے ما تحت کردیے ہیں، اس وزارت کامقصدملک میں غربت اور ناانصافی کا خاتمہ کرکے برابری کی بنیاد پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

احساس پروگرام بھی اسی لیے شروع کیاگیاجس کی وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی جس کے بعدشائستہ سہیل کو وفاقی سیکرٹری مقررکیاگیاہے،انھوں نے کام شروع کردیاتاہم سیکریٹریٹ اور ملازمین کی فراہمی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، پروگرام کیلیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 80 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

غریبوں کی کفالت اور سماجی تحفظ یقینی بنانے کے علاوہ انسانی وسائل اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، اس وزارت کے قیام کا بنیادی مقصد تمام اداروں کے مابین بہتر روابط یقینی بنانا ہے جو مختلف ناموں سے ایک کام کررہے ہیں، پروگرام کے تحت کوئی بھی مستحق شخص تمام پروگراموں سے بیک وقت مستفید نہیں ہوسکے گا بلکہ ایک جگہ سے اس کی مدد ہوسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |