وزیراعظم عمران خان جلد ایران کا پہلا دورہ کریں گے

دورے کی تاریخ کا تعین کرنے پر کام ہورہا ہے، سینیئر اہل کار دفتر خارجہ


Kamran Yousuf April 10, 2019
دورے کی تاریخ کا تعین کرنے پر کام ہورہا ہے، سینیئر اہل کار دفتر خارجہ ۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان جلد ایران کا پہلا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے سینیئر اہل کار نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دورے کی تاریخ کا تعین کرنے پر کام ہورہا ہے، ممکنہ طور پر دورہ رواں ماہ ہی میں ہوگا۔ وزیراعظم ایران کا دورہ پہلے ہی کرلیتے مگر سرحد پر ہونے والے ناخوشگوار واقعات کے نتیجے میں جنم لینے والے تناؤ اور فروری میں ایرانی پاسداران انقلاب پر ہونے والے حملے کی وجہ سے دونوں ممالک کے حکام پاکستانی وزیراعظم کے دورۂ ایران کو حتمی شکل نہیں دے پائے۔

واضح رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں نمایاں کمی آچکی ہے جس کے بعد وزیراعظم کے دورۂ ایران کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد سعودی عرب اور ایران سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں