’’کراچی میں 25 ارب کا فراڈ کرانیوالا لاڑکانہ سے گرفتار‘‘

زیرحراست زاہد شاہ نے جعلی فنانس کمپنی کے نام پر1100افراد کولوٹا، مقدمہ درج ہے،اے ایس پی


Bearue Rerport August 16, 2013
زیرحراست زاہد شاہ نے جعلی فنانس کمپنی کے نام پر1100افراد کولوٹا، مقدمہ درج ہے،اے ایس پی فوٹو: فائل

کراچی میں جعلی فنانس کمپنی کے نام پر 25 ارب روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کولاڑکانہ سے گرفتارکرلیا گیا۔

سی آئی اے پولیس نے انچارج سید علی رضا شاہ کی سربراہی میں ولید تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں نیشنل فنانس کمپنی کے نام پر 1100 سے زائد افراد سے 25 ارب روپے کا فراڈ کرکے لاڑکانہ میں روپوش ملزم زاہد حسین شاہ کوگرفتار کرلیا جبکہ ایک اورکارروائی میں بدنام ڈاکو عثمان وکو کے گروہ کے سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم غلام رسول شابرانی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔



2 الگ الگ کارروائیوں میں دونوں ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔ اے ایس پی توقیراحمد نے سی آئی اے سینٹر لاڑکانہ میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ فراڈ میں ملوث زاہد حسین شاہ نے کراچی میں ایک جعلی فنانس کمپنی بنائی اورلوگوں سے اربوں روپے کا فراڈ کرکے روپوش ہوگیا جس کے خلاف کراچی کے تیموریہ تھانے میں مقدمہ بھی درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |