استنبول میں عالمی نمائش میں پاکستانی ٹریکٹر اور پرزہ جات کی پذیرائی

پاکستانی ٹریکٹر اور پرزہ جات بنانے والی کمپنیوں کو ترکی ، یورپ ، افریقہ اور مڈل ایسٹ ملکوں سے بھرپور رسپانس مل رہا ہے۔


Kashif Hussain April 06, 2019
پاکستانی ٹریکٹر اور پرزہ جات بنانے والی کمپنیوں کو ترکی ، یورپ ، افریقہ اور مڈل ایسٹ ملکوں سے بھرپور رسپانس مل رہا ہے۔ فوٹو: آئی این پی/ فائل

معاشی بحران کی وجہ سے دباؤ کاشکار پاکستان کی ٹریکٹر سازی کی صنعت نے بحرانی کیفیت کا مقابلہ کرنے کیلیے ایکسپورٹ مارکیٹ کا رخ کر لیا۔

آٹو مکینکا استنبول نمائش میں شریک ملت گروپ آف کمپنیز کے ڈپٹی جنرل منیجر کمرشل سید آلِ علی زیدی نے ایکسپریس کو بتایا کہ پاکستانی مارکیٹ میں ٹریکٹر سازی کی صنعت کو درپیش چیلنجز دیکھتے ہوئے 4سال قبل ایکسپورٹ مارکیٹ کا رخ کیا ملت گروپ افریقی ممالک کو مکمل ٹریکٹر ایکسپورٹ کرنے کے علاوہ آسٹریا، آسٹریلیا، فن لینڈ، آئرلینڈ اور برطانیہ کو ٹریکٹر کے انجن اور پرزہ جات بھی ایکسپورٹ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ترکی میں ہونے والی نمائش میں شریک پاکستانی ٹریکٹر اور پرزہ جات بنانے والی کمپنیوں کو ترکی ، یورپ ، افریقہ اور مڈل ایسٹ ملکوں سے بھرپور رسپانس مل رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں