رمضان المبارک میں چینی 75 روپے کلو تک پہنچنے کا امکان

مارکیٹ میں چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے، ریٹیل تاجروں


عمران اصغر April 05, 2019
مارکیٹ میں چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے، ریٹیل تاجروں ۔فوٹو : فائل

رمضان المبارک میں چینی کی قیمت 75 روپے فی کلو تک پہنچنے کا امکان ہے۔

رمضان المبارک میں روزے داروں کو مہنگے داموں چینی فروخت کرنے کے خطرات منڈلانے لگے، بڑھتی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں نے اپنی کاروائیاں تیز کر دیں۔

چینی کے ریٹیل تاجروں کو چینی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، مارکیٹ میں چینی کے ڈسٹری بیوٹرز نے نئے آرڈر بک کرنا بند کردیے، جس سے مارکیٹ میں چینی کی قلت پید ہوگئی ہے، چینی کی طلب و رسد میں اضافے کی وجہ 58 روپے کلو میں فروخت ہونے والی چینی کی قیمت10 روپے اضافے کیساتھ 68 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

رمضان المبارک میں چینی کی قیمت 75 روپے فی کلو تک پہنچنے کا امکان ہے، ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے گھی اور تیل کے پانچ کلو والے ڈبوں پر 70 روپے سے 100 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔

ریٹیل تاجروں کے مطابق مارکیٹ میں چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے جس کا سارا بوجھ عوام برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |