2018 میں بچوں سے زیادتی کے 3832 واقعات11 فیصد اضافہ

متاثرین میں 55فیصد لڑکیاں اور 45 فیصد لڑکے شامل، یومیہ 10بچے نشانہ بنے۔


سارہ بی حیدر April 04, 2019
923واقعات میں بچوں کو اغوا،92واقعات میں بچوں کو قتل کردیاگیا، این جی او کی رپورٹ۔ فوٹو: فائل

ایک رپورٹ کے مطابق 2018میں 3832بچوں سے زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے جو 2017 میں 3445 واقعات سے 11فیصد زیادہ ہیں۔

بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوتاجارہاہے لیکن سماجی روایات کے پیش نظر واقعات کو دبایا جارہا ہے۔ چھوٹے موٹے واقعات کو تو دبا دیا جاتا ہے لیکن6سالہ زینب سے زیادتی اور قتل جیسے واقعات میڈیاکی سرخیوں میں سامنے آجاتے ہیں۔

بچوں کی بہبوداور تحفظ کیلیے کام کرنے والی این جی او ساحل کی رپورٹ کے مطابق 2018میں 3832بچوں سے زیادتی کے واقعات اخبارات میں رپورٹ ہوئے جو 2017 میں 3445 واقعات سے 11فیصد زیادہ ہیں۔

متاثرین میں6سے 15سال عمر تک 55فیصد لڑکیاں اور45فیصدلڑکے شامل ہیں۔ یومیہ 10بچے نشانہ بن رہے ہیں۔923واقعات میں بچوں کو اغواکیاگیا،92واقعات میں بچوں کو قتل کردیاگیا۔

ماہر نفسیات افروز سلیم کا کہناہے کہ بچوں سے زیادتی ایک نظر انداز کیاگیاموضوع ہے اور عوام کو اس بارے میں آگہی دینے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں