شب معراج مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

شب معراج کے موقع پر گھروں اور مساجد میں خصوصی محافل کا انعقاد کیا گیا۔


Express Desk April 03, 2019
شب معراج کے موقع پر گھروں اور مساجد میں خصوصی محافل کا انعقاد کیا گیا۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

ملک بھرمیں 27 رجب المرجب شب معراج مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلہ میں مساجد کے علاوہ گھروں میں عبادات کا خصوصی کا اہتمام کیا گیا، مساجد میں علماء کرام نے معراج النبیؐ کی فضیلت اور اہمیت پر خطبات دیے اور اس مبارک موقع پر خصوصی دعائیں کرائی گئیں۔

ماہ رجب کی 27ویں شب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ہمراہ براق پر سوار ہوکر مکہ مکرمہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی۔ پھر آپ ﷺ کو آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرانے کے لئے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی۔ آپﷺ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی کرائی گئی، امت مسلمہ کے لیے معراج النبیﷺ کا سب سے بڑا تحفہ نماز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں