پنجاب کے اسپتالوں میں 15 ہزار ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ

ان بھرتیوں میں کسی قسم کا سیاسی کوٹا نہیں رکھا گیا


Yousuf Abbasi April 02, 2019
15 ہزار بھرتیوں میں کسی قسم کا سیاسی کوٹا نہیں رکھا گیا (فوٹو: فائل)

محکمہ صحت پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں درجہ چہارم کی خالی اسامیوں پر 15 ہزار ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اسپتال میں عوام کی طلب کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے صوبائی وزارت صحت دن رات کوشاں ہے تاہم اس کو فوری نتائج نہیں مل رہے تھے جس پر تمام اسپتال سے وصول ہونے والی رپورٹس میں انکشاف ہوا کہ اسپتال میں عوام کی طبی خدمات اور دیگر لوازمات پورے رکھنے کے لیے افرادی قوت ہی موجود نہیں ہے۔

ان حالات میں اسپتال انتظامیہ سو فیصد کارکردگی نہیں دے سکتی جس پر فوری عمل کرتے ہوئے وزارت صحت نے درجہ چہارم کے 15 ہزار ملازمین کی فوری منظوری دے دی ہے ان بھرتیوں میں کسی قسم کا سیاسی کوٹا نہیں رکھا گیا۔

بھرتیوں کی تشہیر 14 اپریل سے شروع ہوگی اور اس کے اگلے روز سے بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہو جائے گا تاہم یہ امر قابل ذکر ہے کہ درجہ چہارم کی تمام اسامیوں پر اسپتال انتظامیہ خود میرٹ کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی اور بھرتیاں کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں