کراچی میں بے روزگار نوجوانوں کیلیے تربیتی پروگرام شروع

اورنگی، لیاری ودیگر پسماندہ علاقوںکے میٹرک پاس نوجوانوں کو25ہزارمشاہرہ دیا جائے گا۔


Press Release April 02, 2019
یواین ڈی پی اورچیزاپ سٹی کے اشتراک سے نوجوانوںکو70گھنٹے آن جاب ٹریننگ دی جائے گی۔ فوٹو: فائل

کراچی میں پسماندہ علاقوں کے بے روزگارنوجوانوں کیلیے23روزہ تربیتی پروگرام شروع کیا جارہاہے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام(یواین ڈی پی) اورملکی ریٹیل چین اسٹور چیزاپ سٹی کے اشتراک سے کراچی میں پسماندہ علاقوں کے بے روزگارنوجوانوں کیلیے23روزہ تربیتی پروگرام شروع کیا جارہاہے۔ زیرتربیت نوجوانوں کو25ہزار ماہانہ مشاہرہ اور تربیت کی تکمیل پر یواین ڈی پی کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

تربیتی پروگرام کیلیے 39کلاس رومز بنائے گئے ہیں نوجوانوں کو 70گھنٹے آن جاب ٹریننگ دی جائے گی، تربیتی پروگرام میںسیلز، کسٹمرسروس، رٹیل منیجمنٹ اور آپریشن، کمیونیکیشن اسکلز ، پرسنل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ پہلے بیج میں اورنگی ٹائون، لیاری،کیماڑی، خدا کی بستی اور دیگر پسماندہ علاقوں کے میٹرک پاس نوجوانوں کا انتخاب کیاجائے گا۔

پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیزاپ سٹی کے چیف ایگزیکٹو سلمان بشیر کا کہناہے کہ رٹیل سیکٹرملک بھر میں سیکڑوں نوجوانوں کو روزگارکے مواقع فراہم کررہاہے۔ چیز اپ سٹی کے ڈائریکٹر مصطفی بشیر کا کہناہے کہ تربیتی پروگرام سے رٹیل بزنس میں ماہر افراد کی قلت پر قابو پایا جاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں