عمران فرحت نے گھریلو مصروفیات کی وجہ سے دورہ زمبابوے سے معذرت کرلی

عمران فرحت کی جگہ مسعود کو دورہ زمبابوے کیلئے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔


Fawad Hussain August 13, 2013
عمران فرحت کی ٹیم میں شمولیت پر کرکٹ شائقین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستانی اوپنر بلے باز عمران فرحت نے گھریلو مصروفیات کی وجہ سے دورہ زمبابوے سے معذرت کر لی ہے ۔

قومی ٹیم کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ عمران فرحت نے پی سی بی کی سلیکشں کمیٹی کو بتایا ہے کہ بعض گھریلو مصروفیات کی وجہ سے وہ ٹیم کے ساتھ زمبابوے نہیں جا سکیں گے جس کے بعد شان مسعود کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے عمران فرحت کو دورہ زمبابوے کے لیے منتخب کی گئی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، عمران فرحت کی چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی اور دوبارہ ٹیم میں شمولیت پر شائقین کرکٹ نے شدید غصے کا اظہارکرتے ہوئے سلیکشں کمیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں