تین ہزار سے زائد انتخابی امیدواروں پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

2018 کے عام انتخابات میں حصہ لینے والوں کی جانب سے انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر کارروائی کی منظوری


ثاقب ورک March 26, 2019
الیکشن کمیشن متعلقہ عدالتوں میں درخواستیں دائر کرائے گا، تفصیلات جمع نہ کرانے پر امیدوار آئندہ انتخابات کیلیے نااہل ہوسکتے ہیں۔ فوٹو:فائل

عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے والے 3 ہزار سے زائد امیدواروں پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر امیدواروں کیخلاف کارروائی کی منظوری دے دی گئی۔ امیدواروں کے خلاف کارروائی انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر کی جائے گی، الیکشن کمیشن 3ہزار سے زائد امیدواروں کے خلاف متعلقہ عدالتوں میں درخواستیں دائر کرائے گا۔

ضلعی الیکشن کمشنرز متعلقہ اضلاع کے امیدواروں کے خلاف درخواستیں دائر کریں گے جب کہ انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر امیدوار آئندہ انتخابات کیلیے نااہل ہوسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |