ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی کے باوجود مجھے ہمیشہ نظرانداز کیا گیامحمد سمیع

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں جگہ نہ بنا سکنے پر مایوس نہیں ہوں، محمد سمیع


آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں جگہ نہ بنا سکنے پر مایوس نہیں ہوں، محمد سمیع۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد سمیع کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی کے باوجود مجھے ہمیشہ نظرانداز کیا گیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایس ایل فور میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان و ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد سمیع نے کہا ہے کہ اچھی پرفارمنس کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے کیے پاکستان ٹیم میں جگہ نہ بنا سکنے پر مایوس نہیں ہوں۔

محمد سمیع نے کہا کہ ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی کے باوجود مجھے ہمیشہ نظرانداز کیا گیا،جب کہ پی ایس ایل کے دوران آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان سمجھ نہ سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔