سانحہ سیہون کے شہدا کی دوسری برسی آج منائی جائے گی

مزار پر قرآن خوانی ہوگی، لنگر تقسیم کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بھی دورہ کریں گے۔


Nama Nigar February 16, 2019
جمعرات 16 فروری 2017 کو دھماکے میں 72 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ فوٹو: فائل

سانحہ سیہون کے شہدا کی دوسری برسی آج (ہفتے کو) منائی جائے گی۔

سانحہ سیہون کے شہدا کی دوسری برسی آج منائی جائے گی جب کہ وزیراعلیٰ سندھ بھی اتوار کو سیہون پہنچ کر حضرت لال شہباز قلندر ؒ کی درگاہ پر حاضری دیں گے۔

یاد رہے کہ جمعرات 16 فروری 2017 کو لال شہباز قلندر ؒ کے مزار پر دھمال کے دوران خوفناک دھماکا ہوا تھا جس میں 72 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

شہدائے سیہون کی دوسری برسی کے موقع پر محمکہ اوقاف کے تحت درگاہ حضرت سیدنا محمد عثمان مروندی المعروف حضرت لعل شہبازقلندرؒ پر قرآن خوانی بھی ہو گی۔ علاوہ ازیں دھمال کا انعقاد اور لنگر بھی تقسیم کیا جائیگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |