بیک ڈور ڈپلومیسی کے مثبت نتائج پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کیلئے ایجنڈے کی تیاری شروع

بھارت نے رواںسال ستمبر میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کا مثبت جواب دیتے ہوئے ملاقات کا عندیہ دے دیا ہے


Abid Hussain July 28, 2013
دونوں ممالک میں سرد مہری کی وجہ سے تعلقات کی بحالی کے لیے بیک ڈورڈپلومیسی شروع کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان اوربھارت کے مابین جاری بیک ڈورڈپلومیسی کے مثبت نتائج نظرآنا شروع ہوگئے ہیں۔

بھارت نے رواںسال ستمبر میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کا مثبت جواب دیتے ہوئے ملاقات کا عندیہ دے دیا ہے جس کااظہاربھارت کے میڈیانے برملاکردیاہے اورملاقات کے لیے ایجنڈے کی تیاری سفارتی سطح پرشروع کردی گئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں سرد مہری کی وجہ سے تعلقات کی بحالی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان بیک ڈورڈپلومیسی شروع کی گئی تھی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پرلاکرمعاشی ترقی کے اہداف حاصل کیے جاسکیں جس کااظہاروزیراعظم نواز شریف مختلف مواقع پرکرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |