بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے جعلساز سرگرم

ایک گروہ کراچی دوسرا مردان سے آپریٹ کیاجارہاہے، اشتہار میں موبائل فون نمبر درج ہے


وکیل راؤ February 10, 2019
کارروائی کیلیے بیوروآف امیگریشن نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو خط لکھ ڈالا۔ فوٹو: فائل

سادہ لوح نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کررقم بٹورنے والے جعلساز گروہ سرگرم ہوگئے۔

سوشل میڈیا میں اشتہار دیکرنوجوانوں سے قطر اور دبئی میں ملازمت دلانے کے جھانسے دینے والے جعلساز گروہوں کے خلاف کارروائی کے لیے بیوروآف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو خط لکھ ڈالا، بیرون ملک ملازمت کاجھانسہ دینے والا گروہ مردان اور کراچی سے آپریٹ ہورہاہے۔

سوشل میڈیا پر بے روزگار پاکستانی نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دینے والا گروہ مختلف ناموں سے سرگرم ہوگیا ہے جعلساز سادہ لوح نوجوانوں کو قطر اور دبئی میں مختلف ٹریڈز میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دیکر نوجوانوں سے اسناد اور پیسے بٹوررہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر بھی بیرون ملک ملازمت دلانے کیلیے اشتہارات پھیلائے جارہے ہیں نوجوانوں سے بیرون ملک ملازمت کے وعدے کرکے ان سے پراسسینگ فیس کے نام پر اور دیگر مد میں خطیر رقم وصول کرکے جعلساز گروہ غائب ہوجاتے ہیں۔

اس سلسلے میں وزارت سمندر پار پاکستانیز کے ذیلی ادارے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں جعلساز گروہ کے حوالے سے معلومات بھی دی گئی ہیں۔

مراسلے کے مطابق قطر میں ملازمت دلانے والا ایک گروہ کراچی سے جبکہ دوسرا جعلساز گروہ مردان سے آپریٹ کیاجارہاہے جبکہ ایک جعلساز نے اپنے اشتہار میں بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد سے درخواستوں اور رابطوں کے لیے کوئی دفتری پتہ درج نہیں کیا اور صرف موبائل فون نمبر درج کیاہے۔

وزارت سمندر پارپاکستانیز نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے والے گروہ کے خلاف فوری کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو درخواست کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |