عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی دنیا کے سب سے بڑے ویژول ایفیکٹ ایوارڈ کیلئے نامزد

لاریب عطا پہلی پاکستانی ہیں جوویژول ایفیکٹ ایوارڈ کیلئے نامزد ہوئی ہیں


Qaiser Iftikhar February 07, 2019
لاریب عطا پہلی پاکستانی ہیں جو ویژول ایفیکٹ ایوارڈ کیلئے نامزد ہوئی ہیں، فوٹوفائل

پاکستان کے معروف صوفی گلوکار عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا امریکہ میں جاری دنیا کے سب سے بڑے ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کے لیے نامزد ہو گئی ہیں لاریب عطا پہلی پاکستانی ہیں جنہیں اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

لاریب عطا کوامریکی ٹی وی سیریل ایلٹرڈ کاربن میں بطور ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ کام کرنے پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ایوارڈ شو میں نامزد ہونے والوں میں لاریب عطا کے مدمقابل ویژول ایفیکٹس کے نامور آرٹسٹ شامل بھی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی ہالی ووڈ فلم ''مشن امپاسبل''کا حصہ



اس سلسلہ میں لاریب عطا نے " ایکسپریس" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اتنے بڑے آرٹسٹوں کے درمیان مجھے بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور اس سے بھی زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ میں پہلی پاکستانی ہوں جو اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی ہوں۔



انہوں نے بتایا کہ میرے والد جو میرے آئیڈیل بھی ہیں اس نامزدگی پر بے حد خوش ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |