چین امریکا تجارتی جنگ پاکستانی برآمدات میں اضافے کے امکانات روشن

امریکا اور چین کی تجارتی جنگ سے فائدہ اٹھاکر پاکستان اپنی برآمدا ت میں اضافہ اور درآمدی بل میں کمی لاسکتا ہے


Kashif Hussain February 02, 2019
پاکستانی آئل ملوں کو موقع ملا ہے کہ وہ سستا امریکی سویابین تیل اور بیج درآمد کرکے لاگت اور تجارتی خسارے میں کمی لا سکتے ہیں فوٹو: فائل

چین اور امریکا کے مابین تجارتی جنگ سے پاکستان کیلیے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

پاکستان چین اور امریکا کے درمیان اضافی ٹیرف عائد ہونے سے متاثر ہونے والی 360ارب ڈالر کی باہمی تجارت سے بھرپور فائدہ اٹھاکر تجارتی خسارے میں کمی لا سکتا ہے۔ تجارتی خسارہ کم کرنے کے امکانات پیدا کردیے ہیں۔ ماہرین کے مطابق چین کو امریکا سے سی فوڈ کی برآمد مہنگی ہوگئی ہے، دوسری جانب امریکی منڈی میں چین سے کپاس، چاول اور سوتی دھاگے کی برآمدات کے لیے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔ چین کی جانب سے امریکی سویابین کے بیج پر جوابی ٹیرف کے نفاذ سے امریکی سویابین بیج کے لیے چین کی وسیع منڈی میں برازیل اور ارجنٹائن سے مقابلہ مشکل ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے بھی سہ ماہی معاشی جائزہ رپورٹ میں ان امکانات کی نشاندہی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور چین کی تجارتی جنگ سے فائدہ اٹھاکر پاکستان اپنی برآمدا ت میں اضافہ اور درآمدی بل میں کمی لاسکتا ہے جس سے تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ چین دنیا میں سی فوڈ کا بڑا درآمدکنندہ ہے اور چین نے 2017میں امریکا سے 1.3ارب ڈالر سی فوڈ درآمد کیا چین امریکا سے زیادہ تر لابسٹر، اسٹر، فلیٹ فش اور سارڈین فش درآمد کرتا ہے ان سب پر امریکا نے اضافی ٹیرف عائد کردیا ہے جس کے بعد امریکی سی فوڈ کی چین کے لیے برآمدات خاصی مہنگی ہوگئی ہیں یہ تمام اقسام پاکستان سے ایکسپورٹ کی جاتی ہیں اور پاکستان چین کی وسیع منڈی میں پیدا ہونیو الے اس خلا سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے چین کی منڈی میں اپنا حصہ بڑھاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں