سارہ علی خان کرینہ اور کرشمہ کپور کا امتزاج ہے روہت شیٹھی

سارہ علی خان میں سپر اسٹار بننے کی اہلیت ہے، روہت شیٹھی


ویب ڈیسک January 21, 2019
سارہ علی خان میں سپر اسٹار بننے کی اہلیت ہے، روہت شیٹھی

MUZAFFARABAD: بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار روہت شیٹھی نے سارہ علی خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سوتیلی ماں کرینہ کپور اور خالہ کرشمہ کپور کا امتزاج ہے۔

بالی ووڈ میں بہت کم ایسے اداکار ہیں جو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتے ہیں اور آج کل ان میں چھوٹے نواب سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان سرفہرست ہیں اور صرف ایک ہی فلم کے بعد انہیں جو پذیرائی مل رہی ہے اس کے لیے بڑے بڑے اداکاروں کو کئی سال تک محنت کرنا پڑتی ہے جب کہ ان کے ساتھ ہی انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی آنجہانی ادکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور بھی اس معاملے میں ان سے کافی پیچھے دکھائی دیتی ہیں اور اب بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار نے تو انہیں مستقبل کا سپر اسٹار قرار دیدیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بونی کپور بیٹی جھانوی سے زیادہ سارہ علی خان کو توجہ ملنے پر ناراض

ایک انٹریو میں 'سمبا' کے ہدایت کار روہت شیٹھی کا کہنا تھا کہ کہ جب ہم 'سمبا' کا گانا 'آنکھ مارے' شوٹ کررہے تھے تو مجھے وہیں اندازہ ہوگیا تھا کہ بالی ووڈ کو بہت عرصے کے بعد کرشمہ کپورکا متبادل ملا ہے جو 'دل تو پاگل ہے' اور ڈیوڈ دھون کی مزاح سے بھرپور فلمیں کیا کرتی تھیں اور اس کے بعد پھر کرینہ کپور آئیں جن میں یہ صلاحیت تھی اور اب مجھے لگتا ہے کہ سارہ علی خان، کرینہ اور کرشمہ کا امتزاج ہے جس میں صلاحیت ہے کہ وہ 'کیدرناتھ' اور 'سمبا' جیسی فلمیں کرسکتی ہیں جب کہ ان میں سپراسٹار بننے کی بھی اہلیت ہے۔

واضح رہے سارہ علی خان کی ابتدائی دونوں فلمیں 'کیدرناتھ' اور 'سمبا' کامیاب رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں