لوڈشیڈنگ پنجابخیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں مظاہرے

بجلی کی مجموعی پیداوار13ہزار800میگاواٹ,طلب16ہزار800میگاواٹ رہی،شارٹ فال3ہزارمیگاواٹ ریکارڈکیاگیا, وزارت پانی وبجلی.


Numaindgan/News Agencies July 17, 2013
بجلی کی مجموعی پیداوار 13ہزار 800 میگاواٹ, طلب 16ہزار800میگاواٹ رہی، شارٹ فال 3ہزار میگاواٹ ریکارڈکیاگیا, وزارت پانی وبجلی. فوٹو: فائل

لاہور سمیت ملک بھر میں میں سحری وافطاری اور تراویح کے دوران طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف پاکپتن، ملتان، ڈیرہ غازی خان، سوات، چارسدہ لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت لیسکو سے متعلقہ شہری اور دیہی علاقوں میں گزشتہ روز 14گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ہوئی۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی پیداوار 13ہزار 800 میگاواٹ اور طلب 16 ہزار 800 میگاواٹ رہی، اسطرح شارٹ فال 3ہزار میگاواٹ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر پاکپتن میں مظاہرین نے ٹائر جلا کر ساہیوال روڈ بلاک کر دی۔ ملتان کے کئی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ' بدترین ٹرپنگ' وولٹیج میں کمی بیشی اور ٹرانسفارمرز کی خرابی کیخلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے ریلوے روڈ کئی گھنٹے بلاک رکھا۔ ڈیرہ غازیخان میں شاہ سکندر روڈ سے کمشنر آفس تک احتجاجی مارچ کیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں، بٹ خیلہ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے ہوائی فائرنگ کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی افراد زخمی،متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں