بیرون ملک مہمانوں سے تحائف لینے پر پابندی سرکلر جاری

نمائندے، افسران تحائف جمع کروانے کے پابند، آدھی قیمت پر بھی خریدے نہیں جا سکیں گے


Khalid Rasheed January 15, 2019
نمائندے، افسران تحائف جمع کروانے کے پابند، آدھی قیمت پر بھی خریدے نہیں جا سکیں گے :فوٹو:فائل

تبدیلی سرکار نے ملک میں شفاف حکمرانی کے نام سے نئی پالیسی متعارف کروادی ہے جس کے مطابق اب عوامی نمائند گان اور سرکاری ملازمین کے بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں سے تحائف لینے پر پابندی ہو گی۔

اس ضمن میں وفاق حکومت نے صوبوں کواصل تبدیلی کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے تبدیلی کے اس اقدام کو بزدار حکومت نے بھی اپنے فریم میں فٹ کر لیا ہے دوسری جانب بیوروکریسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں بھی افسران کو سرکاری سطح پر ملنے والے تحائف کو توشہ خانہ جمع کروانے کا پابند کیا گیا تھا۔ تبدیلی سرکار کے اس اقدام پر محکمہ سروسز پنجاب نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سمیت تمام صوبائی سیکریٹریوں کو سرکلر جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کے سوا کوئی بھی عوامی یا سرکاری عہدیدار کسی وفد یا سفیر سے تحائف نہیں لے سکتا۔

اگر کسی کو مجبوری میں تحفہ لینا پڑتا ہے تو فوری طور پر سرکاری توشہ خانہ میں جمع کروائے جائیں، بیرون ملک سے آنے والے وفد یا سفرا سے تحائف لینے والوں کی فہرست وزارت خارجہ یا متعلقہ وزارت کابینہ ڈویڑن کو فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں