اسکالرشپ کے15 منصوبوں کیلیے 4 ارب فراہم کیے جائینگے

ایچ ای سی کے توسط سے ملنے والی اس رقم میں 54 کروڑکی بیرونی امدادبھی شامل ہے


Abid Hussain July 15, 2013
ایچ ای سی کے توسط سے ملنے والی اس رقم میں 54 کروڑکی بیرونی امدادبھی شامل ہے۔ فوٹو: فائل

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے توسط سے رواں سال اسکالرشپ کے15مختلف منصوبوں کی مدمیں 4ارب 10کروڑ 13لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے، اس رقم میں54کروڑ47لاکھ روپے بیرونی امدادکے بھی شامل ہیں۔

رواںسال یوایس ایڈکی طرف سے پاکستان زرعی جامعات میں زیرتعلیم ضرورت مند طلبا کو 5 کروڑ 47 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ مجموعی طورپر 13کروڑروپے فراہم کیے جائیں گے۔ یونیورسٹی اساتذہ کوپی ایچ ڈی کرانے کی مدمیں2 کروڑروپے، بلوچستان اور فاٹاکے طلباکو اعلیٰ تعلیمی اداروںمیں تعلیم کے لیے 25کروڑروپے فراہم کیے جائیں گے۔



پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ پروگرام فیزٹو کے لیے 14کروڑ49لاکھ روپے، پی ایچ ڈی فیلوشپ برائے5ہزار اسکالرزپروگرام کے لیے 55کروڑروپے، اوورسیز اسکالرشپ اسکیم برائے ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے 12کروڑروپے، اوورسیز اسکالرشپ برائے ایم ایس، ایم فل سے پی ایچ ڈی پروگرام منتخب شعبہ فیزٹو کے لیے ایک ارب40کروڑروپے، آغازحقوق بلوچستان پروگرام کے تحت بلوچ طلبا کے ماسٹرسے پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام کے لیے 16کروڑروپے، جاپان کی طرف سے ضرورت مند طلبا کی اسکالرشپ کیلیے 50لاکھ روپے، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو ایم ایس سے پی ایچ ڈی پروگرام فیکلٹی ڈویلپمنٹ برائے انجینئرنگ یونیورسیٹزکے لیے50لاکھ روپے، فارن فیکلٹی ہائرنگ پروگرام کے لیے 20لاکھ روپے، فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام بہائوالدین زکریایونیورسٹی ملتان 100پی ایچ ڈی فارن اسکالرشپ پروگرام کے لیے 14کروڑروپے فراہم کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |