نادرا نے انگوٹھے کے نشان کی تصدیق کے انتظامات کرلیے

نادرا نے یومیہ ایک لاکھ ووٹوں کی تصدیق کی صلاحیت کا سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے


Wajid Hameed July 13, 2013
نادرا نے یومیہ ایک لاکھ ووٹوں کی تصدیق کی صلاحیت کا سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے فوٹو: فائل

نادرا نے الیکشن ٹریبونلز کی جانب سے انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے دوران ووٹوں کی انگوٹھے کے نشان سے تصدیق کے احکام پر فوری عملدرآمد کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

نادرا نے یومیہ ایک لاکھ ووٹوں کی تصدیق کی صلاحیت کا سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے۔ الیکشن ٹریبونلز میں ڈیڑھ سو انتخابی عذرداریوں کی باقاعدہ سماعت شروع ہو چکی ہے اور ٹریبونلز کو احکام ہیں کہ ان عذرداریوں کی سماعت مقررہ مدت میں مکمل کی جائے۔ انتخابی نتائج کے بعد بڑی سیاسی جماعتوں اور متعدد ایسے امیدوار جن کو انتخابات میں شکست ہوئی تھی یہ مطالبہ کیا تھا کہ ان حلقوں کے ووٹوں کی تصدیق انگوٹھے کے نشان سے کرائی جائے جس کے لیے الیکشن کمیشن نے واضح کیا تھا کہ اس کے انتظامات کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو لکھا گیا ہے۔

لیکن ووٹوں کی تصدیق کا فیصلہ الیکشن ٹریبونلز کریں گے۔ ووٹوں کی تصدیق کاکام امیدواروں کی درخواست کی روشنی میں مکمل کیا جائے گا۔ نادرا ذرائع کے مطابق نگراںحکومت کی جانب سے سافٹ ویئر کی خریداری کے لیے جو9 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا گیا تھا وہ نہیں دیے گئے جس کے انتظار کے بعد نادرا نے اب خود سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے جس کی صلاحیت ایک لاکھ ووٹ یومیہ تصدیق کرنے کی ہے اگر حکومت سے اس وقت 9 کروڑ مل جاتے تو سافٹ ویئر درآمد کرلیا جاتا جس کی صلاحیت 5 لاکھ ووٹ تصدیق کرنے کی تھی لیکن ادائیگی بروقت نہ ہونے کے باعث نادرا نے خود سافٹ ویئر تیار کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |