زیریں سندھ سحروافطار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ روزہ داروں کو مشکلات

حیسکو انتظامیہ نے وفاقی وزیر پانی و بجلی کی ہدایت کی دھجیاں اڑا دیں


حکومت نے رمضان المبارک کی آمد پر میرپورخاص کے شہریوں کو 12 سے 14گھنٹے طویل غیراعلانیہ لوڈ شیدنگ اور مہنگائی کا تحفہ دیا ہے۔ فوٹو: فائل

زیریں سندھ میں حیسکو انتظامیہ نے وفاقی وزیر پانی و بجلی کی ہدایت کی دھجیاں اڑا دیں، رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے بجائے مزید بڑھادی گئی۔

سحر و افطار کے اوقات بھی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری، شہری مغرب کی اذان کے انتظار میں روزہ تاخیر سے کھولنے پر مجبور ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پانی و بجلی کی ہدایت کے بر عکس کوٹری سٹی کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کے موقع پر سحر و افطار کے اوقات لوڈ شیڈنگ مزید بڑھا دی گئی، شہری روزہ کھولنے کے لیے مغرب کی اذان کا انتظار کرتے رہے، مگر بجلی نہ ہونے کے باعث آزان کی آواز نہ آسکی اور شہریوں نے روزہ دیر سے کھولا۔ رابطہ کرنے پر گرڈ اسٹیشن پر موجود حیسکو ملازم شاہد علی نے بتایا کہ پہلے لوڈ شیڈنگ 8 گھنٹے کی جا رہی تھی ۔



اب جو ٹائم ہمیں لاہور سے دیا گیا ہے وہ کچھ اس طرح ہے جس میں صبح 5 سے 7 اور شام 6 سے 8 بجے سمیت9 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ کوٹری کے شہریوں کا کہنا ہے کہ حیسکو انتظامیہ نے سحر و افطار کے اوقات میں غیر علانیہ لوڈ شیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ ٹائم تبدیل کرتے ہوئے سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیٹنگ بند کی جائے۔ حکومت نے رمضان المبارک کی آمد پر میرپورخاص کے شہریوں کو 12 سے 14گھنٹے طویل غیراعلانیہ لوڈ شیدنگ اور مہنگائی کا تحفہ دیا ہے، حکومتی دعوؤں اور وعدوں کے باوجود میرپورخاص اور مضافاتی علاقوں میں دوران تراویح اور سحری بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ سلسلہ جاری، روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنہ، افطارکے وقت گیس کے پریشر میں کمی کے باعث کھاناپکانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔