حکومت گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے پیچھے ہٹ گئی

ڈرافٹ تیار، گلگت بلتستان کونسل بحال


شبیر حسین January 02, 2019
کونسل قانون سازی بھی کرسکے گی، مسودے کے بعض نکات پرجی بی حکومت کے اعتراضات پر کمیٹی قائم، فوٹو: فائل

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کے آپشن سے پیچھے ہٹ گئی۔

موجودہ حکومت نے سابق حکومت کے منظور کردہ گلگت بلتستان آرڈر2018 میں ترمیم کیلیے مجوزہ ڈرافٹ تیار کر لیا جس میں گلگت بلتستان کے شہریوں کو پاکستانی شہری تصور کرنے کی شق ختم کرنے سمیت21 ترامیم تجویز کی گئیں۔

ایکسپریس کودستیاب دستاویز کے مطابق مجوزہ ترمیمی ڈرافٹ میں گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے برعکس گلگت بلتستان کے شہریوں کو بیک وقت پاکستانی قرار دینے کی شق ختم، جی بی سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج کی تقرری چیئرمین گلگت بلتستان کونسل اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مشاورت جبکہ سپریم اپلیٹ کورٹ کے ججوں کی تقرری کی مدت 3 سے بڑھا کر 5 سال کرنیکی تجویز ہے۔

ڈرافٹ میں جی بی کونسل کو بحال کرکے قانون سازی کے اختیارات دینے جبکہ کونسل میں پہلی مرتبہ وفاقی اورگلگت بلتستان کے وزرائے قانون کو بطور نان ووٹنگ ممبر شامل کرنیکی تجویز ہے، وزیر اعظم چیئرمین جی بی کونسل ہونگے، کونسل کے منتخب ممبران کی مدت5 سال ہی ہو گی،کونسل کو اپنے رولز آف بزنس بنانے کے اختیارات حاصل ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |