براڈ شیٹ کیس پاکستان کو 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر جرمانہ

عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے پر غور، مختلف عالمی فرموں کے ساتھ مشاورت


حسنات ملک December 26, 2018
عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے پر غور، مختلف عالمی فرموں کے ساتھ مشاورت فوٹو: انٹرنیٹ

پاکستان نے بین الاقوامی فورم پرایک اور قانونی جنگ ہار گیا ہے لندن کی بین الاقوامی ثالثی عدالت نے معروف براڈ شیٹ کیس میں پاکستان کیخلاف 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر (21 ملین) جرمانہ ادائیگی کا فیصلہ سنا دیا۔

ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار نے ''ایکسپریس ٹریبیون'' کو بتایا کہ اربوں روپے کے دعوے کے برعکس لندن کی عدالت نے پاکستان کیلیے 21 ملین ڈالر جرمانے کا فیصلہ دیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس فیصلے کو چیلنج کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ اعلیٰ فورم کی طرف سے 20 ملین ڈالر کم کیے جائیں گے۔ فیصلے سے متعلق آرا لینے کیلیے مختلف بین الاقوامی فرموں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

نیب نے مشرف دور میں بیرون ملک چھپائے گئے پاکستانیوں کے اثاثوں کا پتہ چلانے کیلیے طانوی لیگل فرم براڈ شیٹ ایل ایل سی کی خدمات حاصل کی تھیں، نیب نے براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدہ طے کیا جو 2003 میں ختم کردیا گیا تھا جس پر فرم نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ گلوبل آربیٹریشن ریویو کے مطابق فرم کا پاکستان کیخلاف 600 ملین ڈالر کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم ایک سینئر عہدیدارنے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ 340ملین کا دعوی کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |