شہباز شریف میڈیکل رپورٹس نہ ملنے کے باعث ادویات سے محروم

شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس سامنے نہ لانے پر شریف خاندان کا اظہار تشویش


Khalid Rasheed December 17, 2018
ڈاکٹرز کا بورڈ رپورٹس نہ ہونے کے باعث شہباز شریف کو ادویات اور تجاویز دینے سے قاصر فوٹو:فائل

شریف خاندان نے شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس سامنے نہ لانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر کی تمام تر طبی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خون کی رپورٹس میں ممکنہ کینسر کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ شہباز شریف کے طبی معائنے اور خون کے تجزیہ پر ان کے ترجمان نے کہا کہ شہباز شریف کا پمز اسپتال کے ڈاکٹرز نے میڈیکل چیک اپ کیا، لیکن ڈاکٹرز کی ٹیم کا بورڈ میڈیکل رپورٹس نہ ہونے کے باعث آئندہ کے لئے ادویات اور تجاویز دینے سے قاصر رہا۔

ڈاکٹرز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے خون کے تجزیہ کی حالیہ رپورٹس ممکنہ کینسر کی علامات کی موجودگی کی نشاندہی کرتی ہیں، لیکن عدالتی حکم پر ان کی چار دسمبر کی میڈیکل رپورٹس تاحال منظر عام پر نہیں لائی گئیں، ان کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹس تاحال ان کے حوالے نہ کرنا انتہائی تشویشناک امر ہے۔

ترجمان نے کہا کہ شہباز شریف کے لئے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر شریف فیملی کو سخت تشویش لاحق ہے، ان کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ اور طبی معائنے کی تمام رپورٹس اہلخانہ اور متعلقہ ڈاکٹرز کو فراہم کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں