عذرداریوں کا آج آخری روز الیکشن کمیشن کے دفاترکھلے رہیں گے

صرف150عذرداریوں کی تعداد ہونے کے باعث مزید13 ٹریبونلز قائم کرنے کا فیصلہ مؤخر


Wajid Hameed July 06, 2013
ضمنی الیکشن کے لیے پوسٹل بیلٹ کی درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ 6 اگست مقرر۔ فوٹو: فائل

انتخابی عذرداری کے لیے الیکشن کمیشن کودرخواست دینے کی آج آخری تاریخ ہے۔

ذرائع کے مطابق ہفتے کو شکایات وصول کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے دفاترکھلے رہیں گے ۔الیکشن کمیشن نے ملک بھرسے 11 مئی کے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف عذر داریوں کی تعداد صرف150ہونے کے باعث مزید 13 الیکشن ٹریبونلزقائم کرنے کا فیصلہ موخرکردیا۔ 11 مئی کے انتخابات میں ایک ہزار 70 نشستوں پر 24ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ انتخابات میں دھاندلی کی شکایات کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیش نے الیکشن ٹریبونلزکی تعداد کو بڑھا کر27 کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن شکایات کودیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے مزید 13 ٹریبونلز کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔



اب تک ملنے والی 100 سے زائد شکایات کو الیکشن کمیشن نے مزید کارروائی کیلیے الیکشن ٹریبونلز کو بھیج دیا ہے ۔ان شکایات کو 14 ٹریبونلز میں ہی سنا جائیگا۔ ان میں 5 پنجاب اور باقی تینوں صوبوں میں 3،3 ٹریبونلز قائم ہیں۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ضمنی انتخابات کیلیے تعینات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کے دفاتر ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔ امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ علاوہ ازیں 22 اگست کے ضمنی انتخابات کیلیے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنیوالوںسے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ 6اگست مقررکردی گئی۔ پوسٹل بیلٹ کے لیے فارم متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے حاصل کیے جا سکیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |