جام معشوق علی دل کا دورہ پڑنے سے امریکا میں انتقال کر گئے

وہ مرحوم جام صادق علی کے بڑے صاحبزادے اور طویل عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے


Nama Nigar November 28, 2018
جام معشوق کی تدفین آبائی علاقے جام نواز علی میں کی جائے گی، 2 بار وفاقی وزیر رہے۔ فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیر اور جام خاندان کے سربراہ نوابزادہ جام معشوق علی دل کا دورہ پڑنے سے امریکا میں انتقال کر گئے۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ مرحوم جام صادق علی کے بڑے صاحبزادے اور جام خاندان کے سربراہ سابق وفاقی وزیر جام معشوق علی61 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے امریکا میں انتقال کرگئے۔

مرحوم طویل عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے، مرحوم جام معشوق علی نے اپنے والد جام صادق علی مرحوم کی جلاوطنی کے دوران پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے 1988 میں پی ایس 67 سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی اور سندھ کابینہ میں صوبائی وزیر منتخب ہوئے۔

جام معشوق علی نے آزاد حیثیت میں 1993 اور1997کے عام انتخابات میں ٹنڈوآدم کی قومی اسمبلی کی نشست سے الیکشن لڑا اور پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر مرحوم شاہنواز جونیجو کو شکست سے دوچار کیا۔

مرحوم جام معشوق علی 2 بار وفاقی وزیر جبکہ گزشتہ دور حکومت میں نواز شریف کے مشیر بھی رہے، ان کا شمار نواز شریف کے پرانے ساتھیوں میں ہوتا تھا، جام معشوق علی کی تدفین ان کی میت امریکا سے پاکستان پہنچنے پر ان کے آبائی علاقے جام نواز علی میں کی جائے گی۔

مرحوم نے پسماندگان میں 2 بیوائیں اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں، جام معشوق علی کے انتقال پر ٹنڈوآدم سمیت جام نواز علی ، بیرانی، نواں آباد، دلورموری سمیت دیگر علاقوں میں سوگ کی کیفیت ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |