اسلام آباد میں امن وامان کیلیے خصوصی ایکشن پلان تیار

 اہم عمارتوں و تنصیبات پربھاری نفری تعینات،پنجاب کانسٹیبلری،رینجرزبھی طلب


Iftikhar Chohadary November 26, 2018
 اہم عمارتوں و تنصیبات پربھاری نفری تعینات،پنجاب کانسٹیبلری،رینجرزبھی طلب فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت کی6 مرکزی و اہم ترین شاہراہوں کو بند کرکے شہر کا امن خراب کیے جانے کی رپورٹس کے تناظر میں آئی جی کی ہدایت پر خصوصی ایکشن پلان تشکیل دیدیا گیا۔


جس کے تحت ضلع بھر میں اہم سرکاری و نجی عمارات و تنصیبات پر4500پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے،تمام شاہرہوں کو رواں دواں رکھنے کے لیے پنجاب کانسٹیبلری کے500 اضافی اہلکاروں اور 300 رینجرز اہلکاروںکی خدمات بھی حاصل کرلی گئیں۔ سیکیورٹی پلان کے تحت ضلع میں72 پولیس ناکوں، 6 اہم شاہراہوں سمیت پارک روڈ، کشمیر ہائی وے، اسلام آباد ہائی وے،جناح ایونیو، کلب روڈ، ایکسپریس وے، روات ٹی کراس، گولڑہ موڑ، اٹھال چوک، شاہراہ دستور، مار گلہ روڈ اور ریڈ زون میں سا ڑھے 4 ہزار اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

جس میں 3 ہزار وفاقی پولیس، اسپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، پولیس کمانڈوز، لیڈیز پولیس، اینٹی روئٹ فورس کے اہلکار ہیں جبکہ 3سو رینجرز، 5سو فرنٹئیر کانسٹیبلری اور 5سو پنجاب کانسٹیبلری کی اضافی نفری کی خدمات لی گئی ہیں۔آنسو گیس کے500 اضافی شیل بھی منگوا لیے گئے، تمام اہم پوائنٹس پر پولیس کو 24 گھنٹے ہائی الرٹ رکھا گیا اور ہدایت کی گئی ہے کہ سڑک بندکرنے کی کوشش کرنے والوں کو تھانوں میں بند کردیا جائے۔

اتوار کو آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان نے ایس ایس پی آپریشنز وقارالدین سید و دیگر اعلیٰ پولیس افسران کے ہمراہ سیکیورٹی پلان پر عملدر آمد کے جائزے کے لیے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا۔ انھوں نے ریڈزون اور ڈپلومیٹک انکلیوکی سیکیورٹی پربریفنگ بھی لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں