ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی کیمپ جیل لاہورمیں طبیعت خراب

حنیف عباسی ذاتی معالج سے سرجری کرانے پر بضد ہیں


عمران اصغر November 19, 2018
حنیف عباسی ذاتی معالج سے سرجری کرانے پر بضد ہیں فوٹو: فائل

ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قیدکی سزا کاٹنے والے ن لیگی رہنما سابق ایم این اے حنیف عباسی کی لاہورکیمپ جیل میں طبیعت مزید خراب ہوگئی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی کی فوری سرجری نہ کی گئی تو گردے ناکارہ ہوسکتے ہیں ۔لاہورکیمپ جیل ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کے بائیں گردے کے سی ٹی اسکین کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ بائیں گردے کی پتھری مثانے کی نالی میں چلی گئی جس سے حنیف عباسی کے گردے بری طرح متاثر ہورہے ہیں اورڈاکٹروں نے فوری سرجری کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب حنیف عباسی ذاتی معالج سے سرجری کرانے پر بضد ہیں۔یاد رہے کہ حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل اور پھر لاہورکیمپ جیل منتقل کردیا گیا تھا جس سے ان کے لواحقین کو ملاقات میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |