ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلیے ٹاسک فورس قائم کر دی

ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کریک ڈاؤن شروع ہو گا، ذرائع


Iftikhar Chohadary November 17, 2018
ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کریک ڈاؤن شروع ہو گا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلیے ٹاسک فورس قائم کر دی۔

ایف آئی اے کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ جمعے کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں ڈی جی ایف آئی اے بشیر احمد میمن کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ڈی جی سمیت تمام زونز کے ڈائریکٹرز شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے احکام پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلیے ٹاسک فورس قائم کی گئی اور اس کے ٹی او آرز بھی طے کر لیے گئے ہیں، اجلاس میں وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق منی لانڈرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کی جامع حکمت عملی طے کی گئی اور منی لانڈرنگ نیٹ ورک چلانے والے اصل ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لینے کیلیے مختلف پہلوؤں پر غور ہوا، ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کریک ڈاؤن شروع ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں