اوورسیز پاکستانیوں کیلیے نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل متعارف

پورٹل میں بیرون ملک ڈاکٹرز،انجینئرز پروفیسرز اور دیگر ماہرین کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔


ایکسپریس رپورٹر November 15, 2018
پورٹل میں بیرون ملک ڈاکٹرز،انجینئرز پروفیسرز اور دیگر ماہرین کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے'' نیا پاکستان کالنگ '' ویب پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا۔


حکومت کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے'' نیا پاکستان کالنگ '' ویب پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا۔ پورٹل میں بیرون ملک ڈاکٹرز،انجینئرز پروفیسرز اور دیگر ماہرین کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس پاکستان لانا وزیر اعظم کا وژن ہے، اوورسیز پاکستانیز ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، پاکستان کی ترقی کیلئے واپس آنیوالے پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں