حکومت سندھ کا پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

1958 سے رائج ویسٹ پاکستان بھکاریوں کے قانون پر عمل درآمد کیا جائے گا۔


وکیل راؤ November 09, 2018
 1958 سے رائج ویسٹ پاکستان بھکاریوں کے قانون پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ حکومت نے گزشتہ 60 سال سے ملک میں رائج ویسٹ پاکستان ویگرینسی ایکٹ 1958 پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھکاریوں کے خلاف بھرپور ایکشن کا فیصلہ کیا ہے اور پورے صوبے میں گداگری کے خلاف پولیس و انتظامیہ کی مدد سے گداگروں کے خلاف ایکشن لیاجائے گا۔

سندھ حکومت نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مرحلہ وار کارروائی کی حکمت عملی مرتب کی ہے ، پہلے مرحلے میں گداگری کے پیشے سے بچوں کو بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

سندھ حکومت پولیس و ضلعی انتظامیہ کی مدد سے گداگر بچوں کو ویلفیئر ہوم میں لیکر جائے گی اور 1951 کے چائلڈ ایکٹ کے ساتھ سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی ایکٹ کے تحت گداگربچوں کو تعلیم کی فراہمی اور سماجی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں