سپریم کورٹ کا فیصلہنئی حکومت کو غلط اقدام پرسخت گرفت کا پیغام مل گیا

جی ایس ٹی کی مد میں وصول کی جانے والی رقم کی واپسی بھی حکومت کے لئے ایک مسئلہ بنے گا۔


Ghulam Nabi Yousufzai June 22, 2013
سپریم کورٹ نے ٹیکس کی وصولی کے سلسلے میں 1931 کا قانون غیر قانوی قرار دے دیا ہے۔ فوٹو: فائل

QUETTA: مسلم لیگ (ن) کی حکومت کیلیے عدلیہ میں نرم گوشہ رکھنے کے تمام اندازے اور تبصرے غلط ثابت ہو گئے آزاد عدلیہ نے نئی منتخب حکومت کوپہلے ازخود نوٹس کیس میں ہی ہلا کررکھ دیا۔

نئی حکومت کوعنان اقتدار سنبھالے بمشکل دوسرا ہفتہ ہی گزرا تھا کہ چیف جسٹس نے اعلامیے کے ذریعے جنرل سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافے کا از خود نوٹس لیا اورتین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کرکے اس اضافے کوکالعدم کر دیا۔فیصلے کے نتیجے میں حکومت کو اربوں روپے صارفین کو واپس کرنے پڑینگے،شدیدمالی بحران کی موجودگی میں رقم کی واپسی سے حکومت کو سخت مشکلات کا سا منا کرنا پڑیگا جبکہ رقم کی واپسی صارفیں کوکس طرح ہوگی یہ بھی آنے والے وقت میں حکومت کیلئے ایک مسئلہ بنے گا۔عدالتی فیصلے کے بعد یہ قیاس آرئیاں دم توڑگئی ہیں جس میں کہا جا رہا تھا کہ شاید سپریم کورٹ نواز حکومت کے غلط اقدامات پر اس قدرسخت رد عمل کا اظہار نہیں کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں