ایئرپورٹ چوک کے قریب حمیدگل کے بیٹے پرمبینہ فائرنگ

مولاناسمیع الحق کی اطلاع ملنے پر راولپنڈی جارہا تھاکہ واقعہ پیش آگیا،عبداللہ گل


نعیم اصغر November 03, 2018
مولاناسمیع الحق کی اطلاع ملنے پر راولپنڈی جارہا تھاکہ واقعہ پیش آگیا،عبداللہ گل۔ فوٹو: فائل

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)حمیدگل مرحوم کے بیٹے عبداللہ گل مبینہ فائرنگ میں محفوظ رہے ہیں۔

عبداللہ گل نے گزشتہ روز میڈیاسے بات کرتے ہوئے بتایاکہ وہ مولانا سمیع الحق کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملنے پر اسلام آبادسے راولپنڈی جا رہے تھے کہ ایئرپورٹ چوک کے قریب ایکسپریس ہائی وے پر دوگاڑیاں آئیں اورانہوں نے میری گاڑی پر فائرنگ کردی، میں نے فوری طورپرگاڑی کچے پر ڈال دی اور وہاں سے دورنکل گیا،انہوں نے کہا حملہ آوروں کے ہاتھوں میں اسلحہ دیکھ کرمجھے اندازہ ہوگیا تھا۔

ایکسپریس نیوزسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں اکیلا ہی گاڑی چلا رہا تھا اور تاحال پولیس کو واقعہ کی اطلاع نہیں دی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں