یوم القدسحیدرآباد سمیت مختلف شہورں میںریلیاںمظاہرے

اسرائیل نے فلسطینیوں پرمظالم کے پہاڑتوڑرکھے ہیں،اسلامی ممالک کے حکمراں خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ،مقررین


حيدرآباد: يوم القدس كے موقع پر القدس كميٹي كي جانب سے بيت المقدس كي آزادي اور فلسطينيوں سے اظہار يكجہتي كے ليے القدس ريلي قدم گاہ مولا علي1f سے گزر رہي ہے۔ (فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس)

ISLAMABAD: قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اورمظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں بھی ریلی نکالی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں القدس کمیٹی کی جانب سے نکالے جانے والی ریلی کا آغازقدم گاہ مولی علی ؓ سے ہوا جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ علامہ حیدرعلی جوادی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے امریکی سرپرستی میں مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں اور ان پرحیات زندگی تنگ کردی گئی ہیں لیکن جمہوریت اورانسانی حقوق کے چیمپین بننے والے تمام ممالک اس پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

انھوں نے اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی مظالم پر مجرمانہ خاموشی توڑ کر مظلوم فلسطینیوں کی مکمل مدد کریں۔ مقررین نے میانمار میں مسلمانوں کے قتل اور سانحہ گلگت کی بھی مذمت کی اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ گلگت واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے۔ جعفریہ الائنس ضلع کی جانب سے بھی قدم گاہ مولٰی علیؓ پر فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ قاسم حسین جعفری، سید شیر علی شاہ، سید شمیم نقوی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے بیت المقدس کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مظالم پر اسلامی حکمرانوںکی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، اب مسلمانوںکو اپنی خاموشی توڑ کر بیت القدس کی آزادی کیلیے میدان عمل میںنکل آناچاہے۔

مقررین نے سانحہ گلگت بابوسرکی بھی مذمت کی اورکہا کہ حکومت ملت جعفریہ کے لوگوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے، انھوں نے واقعہ میں ملوث دہشت گردوںکی فوری گرفتاری شہدا کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا جبکہ کامرہ ائیر بیس پر حملے کی مذمت بھی کی۔ مٹھی میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اورجماعت اسلامی کی جانب سے مولانا نظیر حسین مری، سید علی مرداں اور میر محمد بلیدی کی قیادت میں مین تھرپارکر میڈیا سینٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرین نے کہاکہ امت مسلمہ فلسطینی بھائیوںکوکبھی اکیلا نہیں چھوڑیگی، مسلمان اسرائیلی اور امریکی سازشوں کو ناکام بنادینگے۔ٹنڈو باگومیں مسجد معصومیہ سے باگوواہ پل تک انتظار خواجہ اور گل محمد حیدری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔

شرکا نے اسرائیل اور امریکا کیخلاف نعرے لگائے۔ قاضی احمد میں شیعہ علما کونسل ودیگر شیعہ تنظیموں کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ شاہ نجف سے ریلی نکالی گئی۔ پریس کلب قاضی احمد کے سامنے مولوی امیر حسین ساجدی، عطا حسین چانڈیو، ارشاد سرگانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اسلام دشمن ہے، جس کی ناپاک سازشوں کے تحت اسرائیل نے بیت المقدس پرقبضہ کررکھا ہے، عالم اسلام کو یکجا ہو کر بیت المقدس کی آزادی کیلیے جدوجہد کرنی چاہیے۔انھوں نے اسلامی ممالک اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ کہ وہ امریکا سے فوری طورپراپنے تعلقات ختم کریں۔

بدین میںسندھ شیعہ آرگنائزیشن کی جانب سے امام بارگاہ کاشانہ زینبیہ بدین سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ حسین حیدری خطاب نے کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دنیا کا عالمی دہشتگرد ہے اور ہمارے حکمراں ان کے غلام بن کر وفاداری کا ثبوت دے رہے ہیں، ملک میں منصوبہ بندی کے تحت شیعوں کا قتل عام کرکے بنو عباسیہ کے ظلم کی تاریخ کو زندہ کیا جارہا ہے۔ نوابشاہ میں شیعہ علما کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے مرکزی مرتضوی امام بارگاہ سے محمد حسین چانڈیو، مولانا محمد عالم مری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو کشمیر چوک پہنچ کراختتام پذیرہوئی۔شرکا نے اسرائیل اور امریکی پرچم نذرآتش کیے اورامریکا اسرائیل کیخلاف شدید نعرے لگائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |