موسمیاتی تغیر سے متأثرہ ممالک میں پاکستان 7 ویں نمبر پر

گلیشیرز کے پگھلتے ذخائر سیلابوں کا سبب، میٹھے پانی کے ذخائر ختم ہو رہے ہیں، رپورٹ


آفتاب خان October 31, 2018
موسمیاتی تغیر کے باعث برفباری میں تاخیر ہوتی جا رہی ہے، ڈائریکٹر کنزرویشن بابر خان۔ فوٹو:فائل

عالمی موسمیاتی تغیر کے سبب پاکستان ٹاپ 10 ممالک کی فہرست میں 7ویں نمبر پر آگیا۔


زولوجیکل سوسائٹی آف لندن اور ڈبیلو ڈبیلو ایف کے اشتراک سے شائع ہونے والی لیونگ پلانیٹ رپورٹ کا سن 1998سے ہر دو سال کے بعد تواتر سے اجرا کیا جاتا ہے۔ 140صفحات پر مشتمل لیونگ پلانیٹ رپورٹ کی تیاری میں 11ممالک کے تقریبا 126ادارے اور 80کے قریب ماہرین ماحولیات کی آرا شامل کی جاتی ہیں جس کے مطابق عالمی موسمیاتی تغیر کے سبب پاکستان ٹاپ 10 ممالک کی فہرست میں 7ویں نمبر پر آگیا ہے۔


موسم گرما میں گرمی کا مسلسل بڑھتا پارہ اور سرد موسم میں بتدریج گرتے درجہ حرارت جیسی صورتحال کے باعث تیزی سے پگھلتے برف کے ذخائر ( گلیشیر) نے سیلابوں کی شرح خوفناک حد تک بڑھا دی، سال بھر استعمال ہونے والے میٹھے پانی کے ذخائر تیزی سے ختم ہورہے ہیں، سندھ میں 2010 کا سپرفلڈ بھی موسمیاتی تبدیلی کے سبب آیا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں