شعیب اخترکا باؤلنگ کوچ کی تقرری کیلئیے تجربہ ناکافی پی سی بی

شعیب اختراس منصب پہ فائز ہونے کیلئیے معیار پہ پورے نہیں اترتے


Fawad Hussain August 19, 2012
پی سی بی نے شعیب اختر کی باؤلنگ کوچ بننے کی امیدوں پہ پانی پھیر دیا۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب اختر کی پاکستانی ٹیم کے باؤلنگ کوچ بننے کی پیشکش میں کوئی خاص دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

شعیب اختر نے لاھور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کا باولنگ کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

کمیٹی کے ایک رکن نے شعیب اختر کےکم تجربہ کارہونے کی وجہ سے انہیں باؤلنگ کوچ کی تقرری کے حوالے سے نااہل قرار دے دیا۔

کمیٹی کے رکن نے کہا "شعیب اختراس منصب پہ فائز ہونے کیلئیے معیار پہ پورے نہیں اترتے۔" "ہمیں ایک تجربہ کار کوچ کی ضرورت ہے جس کے پاس کم از کم پانچ سال کا تجربہ ہو، دوسرے یہ کہ باؤلنگ کے کوچ کے امیدوار کو لیول 3 کا کوچ ہونا لازمی ہے۔ یہ دو نکات اس منصب پہ فائز ہونے کیلئے لازمی ہیں اور شعیب اختر ان میں سے ایک پہ بھی پورے نہیں اترتے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک بہترین باؤلر رہ چکے ہیں مگر بہترین کرکٹ ایک عمدہ کوچنگ کیرئیر کی گارنٹی نہیں دے سکتی۔"

کمیٹی کے رکن نے مزید بتایا کہ ابھی کمیٹی مختلف ناموں پہ غور کر رہی ہے اور کوچ کی تقرری کیلئیے جلد ہی کوئی نام تجویز کر کے چئیرمین پی سی بی کو بھیجا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں