پنجاب میں 647 شہریوں کی حفاظت کےلیے ایک پولیس اہلکار

حکام نے پولیس نفری کی کمی کوپورا کرنےکےلیےمزید بھرتیوں پرغورشروع کردیا


عمر یعقوب October 20, 2018
پنجاب میں جرائم کی شرح میں اضافے کی ایک وجہ پولیس نفری کا فقدان بھی ہے فوٹو: فائل

WASHINGTON: پنجاب میں 647 شہریوں کی حفاظت کےلیے صرف ایک پولیس اہلکار موجود ہے۔

سینٹرل پولیس آفس لاہور سے تمام اضلاع کےافسران کو بھجوائے گئےایک خط کےمطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسٹیبلشمنٹ نے پنجاب پولیس کی نفری میں شدید کمی سے متعلق نشاندہی کی ہے۔ آبادی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے محکمہ پولیس پنجاب میں نفری کی شدید کمی ہونا شروع ہوگئی ہے۔ صوبہ بھر میں جرائم کی شرح میں اضافے کی وجہ بھی نفری کا فقدان بتایا گیا ہے۔

ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ نے تمام اضلاع کےافسران کوحالیہ مردم شماری کےلحاظ سےپنجاب پولیس کی مطلوبہ تعداد سے متعلق معلومات جمع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

پولیس رولز 1934کےمطابق 450شہریوں کی حفاظت کےلیے ایک اہلکار کا ہوناضروری ہے، دوسری جانب تفتیش کے لیے 75درج مقدمات کی تحقیقات کے لیے 12اہلکار تعینات کئے جانے چاہیے لیکن موجودہ حالات میں ایک پولیس اہلکار 647 شہریوں کی حفاظت پر مامور ہے۔ اسی قانون پرعمل درآمد کرتےہوئے پنجاب کے تمام اضلاع میں پولیس کی نفری بڑھانے کے لیے مزید بھرتیوں پر غور کیا جارہا ہے۔

خط میں لکھا گیاہے کہ تمام ضلعی پولیس افسران مطلوبہ نفری سے متعلق معلومات جمع کرنےکی خود نگرانی کریں گے۔ نفری کی کمی سے متعلق چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نارووال، خانیوال اورلودھراں کے ضلعی پولیس افسران متعددبارآئی جی پنجاب کو آگاہ کرچکےہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔