تنخواہیں نہ ملنے پر زیریں سندھ میں بلدیاتی عملے کی ہڑتال

یونین کونسل جامشورو کے صفائی کے عملے کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ


Nama Nigaran June 12, 2013
حیدرآباد کے بعد اب زیریں سندھ میں بھی بلدیاتی ملازمین نے مظاہرے اور بھوک ہڑتالیں شروع کر دی ہیں۔ فوٹو: فائل

حکومت سندھ کی جانب سے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ماہانہ بنیادوں پر جاری کیے جانے والے آکٹرائے ضلع ٹیکس (او زیڈ ٹی شیئر) میں مسلسل کٹوتی کے باعث ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں ہو سکیں ہیں ۔

جس کی وجہ سے حیدرآباد کے بعد اب زیریں سندھ میں بھی بلدیاتی ملازمین نے مظاہرے اور بھوک ہڑتالیں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں یونین کونسل جامشورو کے صفائی کے عملے نے3 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی، گذشتہ سال تنخواہوں میں بڑھائے جانے والے اضافے کی عدم فراہمی اور وردیوں کے پیسے نہ دیے جانے کے خلاف جامشورو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔



اس موقع پر امجد شریف، خالد، اقبال اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری طور پر بقایاجات اور تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔ دوسری جانب میونسپل کمیٹی ٹنڈو محمد خان کے سینیٹری ورکرز اور مزدور یونین نے2 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف میونسپل آفس کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |