افغانستان میں انتخابی امیدوار پر خودکش حملہ 8 افراد جاں بحق

لشکرگاہ میں امیدوار صالح محمد اچکزئی ساتھیوں کے ساتھ انتخابی دفتر میں موجود تھے دھماکا ہو گیا، ترجمان صوبائی گورنر


خبر ایجنسی October 10, 2018
چند ماہ میں طالبان اور داعش کے حملوں میں اضافہ ہوا، اقوام متحدہ۔ فوٹو: فائل

افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے شہر لشکرگاہ میں ایک انتخابی امیدوار پر خودکش حملے کے نتیجے میں امیدوار سمیت 8 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

ہلمند کے صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق حملہ آور نے صالح محمد اچکزئی کے انتخابی دفتر میں خود کو دھماکے سے اڑایا، افغانستان میں 20 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات ہونے ہیں، طالبان نے انتخابات کو ناکام بنانے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

دوسری طرف اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان بھر میں جاری پُرتشدد واقعات اور جھڑپوں کے سبب رواں برس کے دوران بڑی تعداد میں لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

انسانی معاملات سے متعلق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 7 اکتوبر تک افغانستان بھر میں ڈھائی لاکھ کے قریب شہری داخلی طور پر بے گھر ہوئے ہیں، افغانستان میں حالیہ چند ماہ کے دوران طالبان اور داعش کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں