پنجاب کے بعد وزارت ریلوے کا سندھ سے بھی 2 نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

موئنجو داڑو ایکسپریس اور روہی ایکسپریس کا آغاز آئندہ ہفتے کیا جائیگا۔


وکیل راؤ October 10, 2018
موئنجو داڑو ایکسپریس اور روہی ایکسپریس کا آغاز آئندہ ہفتے کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزارت ریلوے کے محکمے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلیے ایک اور اقدام، پنجاب کے بعد وزارت ریلوے نے سندھ سے بھی 2 نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نئی ٹرینوں کا 16 اکتوبر کو سکھر میں افتتاح کریں گے۔ موئنجو داڑو ایکسپریس سکھر سے براستہ جیکب آباد ، لاڑکانہ ، دادو ، سیہون سے کوٹری کے درمیان چلائی جائیگی جبکہ دوسری ٹرین روہی ایکسپریس لوکل ٹرین ہوگی جو سکھر، روہڑی ، پنوعاقل، گھوٹکی ، میرپور ماتھیلو اور خان پور سمیت مختلف شہروں کے درمیان چلے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق سکھر سے شروع کی جانیوالی دونوں نئی ٹرینوں کے کرایوں، بوگیوں اور ٹرین کی مختلف کلاسز کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج (بدھ کو ) ریلوے ہیڈ کوارٹر سے موصول ہوجائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |