انکوائری کمیشن نے مزید 36 لاپتا افراد کا سراغ لگا لیا

رواں ماہ کے دوران 74 نئے مقدمات کا اندارج، مجموعی تعداد 1868 ہو گئی


عابد علی آرائیں September 30, 2018
رواں ماہ کے دوران 74 نئے مقدمات کا اندارج، مجموعی تعداد 1868 ہو گئی۔ فوٹو:فائل

ملک بھر سے جبری لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے قائم انکوائری کمیشن نے رواں ماہ ستمبر میں 36 لاپتا افراد کا سراغ لگاکر ان کے مقدمات نمٹادیے ہیں۔

ماہ ستمبر کے دوران مجموعی طور پر 74 نئے مقدمات کا اندارج ہوا جس کے بعد کمیشن کے پاس لاپتا افراد کے زیر التوا مقدمات کی تعداد بڑھ کر 1868ہوگئی جویکم ستمبر کو 1830 تھی۔ رواں سال کے پہلے9 ماہ میں کمیشن کے پاس 845 نئے مقدمات کا اندراج ہوا جب کہ 479 مقدمات نمٹائے گئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں