ٹنڈو جام میں 50 افراد کا ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف

صوبائی وزیر نے ایکسپریس کی خبروں کا نوٹس لے لیا،دیہات میں کیمپ لگائے۔


Nama Nigar September 28, 2018
صوبائی وزیر نے ایکسپریس کی خبروں کا نوٹس لے لیا،دیہات میں کیمپ لگائے۔ فوٹو : فائل

ایڈز کنٹرول ٹیموں نے مختلف دیہات میں کیمپ لگائے جس میں 50 سے زائد افراد میں ایڈز کا انکشاف ہوا ہے۔

روزنامہ ایکسپریس اور ایکسپریس نیوز میں ایڈز کی خبریں آنے کا صوبائی وزیر صحت نے نوٹس لے لیا جس کے بعد ایڈز کنٹرول ٹیموں نے مختلف دیہات میں کیمپ لگائے جس میں 50 سے زائد افراد میں ایڈز کا انکشاف۔

ٹنڈوجام کے قریب مسو بھرگھڑی، واٹکی وسی، گائوں شادی خان لغاری سمیت دیگر دیہات میں ایڈز سے متعلق ایکسپریس میں خبریںشائع ہونے کے بعد ایڈز کنٹرول پروگرام کی ٹیموں نے مختلف دیہات میں کیمپ لگائے ۔ پہلے روز300 سے زائد افراد کے خون کے نمونے حاصل کیے گئے۔ اس سے قبل ان علاقوں میں 50 سے زائد افراد میں ایڈز کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

محکمہ صحت نے ایڈز کا نوٹس ایکسپریس میں مسلسل خبریں شائع ہونے کے بعد لیا اور ٹیمیں بھیجی ہیں جنہوں نے مختلف علاقوں میں عوام کے خون کے نمونے لیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |