شوہر نے پابندی نہیں لگائی بچے فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں مادھوری

کوئی مجھےاگر اپنے لیے خطرے کی گھنٹی سمجھتا ہےتو یہ اس کی بھول ہے،اپنے انداز سےکام کرنیوالی ادکارہ ہوں،بالی وڈ اداکارہ.


Pervaiz Mazhar June 05, 2013
امریکا میں قیام کے دوران مجھے کبھی اس بات کا خیال نہیں آیا کہ مجھے فلموں میں کام کرنا چاہیے، مادھوری فوٹو: فائل

25سال قبل اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنیوالی بھارتی فلم اسکرین کی خوبصورت ادکارہ مادھوری نے جب دوبارہ فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تو آج کے دور کی بہت سی اداکاراؤں کی زندگی میں بھونچال آگیا۔

کیونکہ وہ اپنے دور کی ان کی سپر اسٹارز میں شامل ہے کہ جنھیںآج بھی سپر اسٹارز مانا جاتا ہے مادھوری کی فٹنس اور ان کی شخصیت میں وہی نکھار موجود ہے ۔مادھوری کا کہنا ہے کہ میرے شوہر شری رام مادھو نے کبھی مجھ پر کوئی پابندی عائد نہیں کی بلکہ یہ میرا فیصلہ تھا کہ میں فلموں میں کام نہیں کروں گی کیونکہ میں اپنی ازدواجی زندگی خوبصورت بنانے کے لیے اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ بھر پوروقت گزارنا چاہتی تھی، میرے بچے آ ریان اور ریان مجھے فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں آریان تو ابھی امریکا میں ہے وہ ڈاکٹر بننا چاہتا ہے جب کہ ریان کو میں فلموں میں لانے کی خواہش مند ہوں۔



میں ایک کامیاب اداکارہ ضرور ہوں لیکن کامیاب ماں ابھی خود نہیںکہلوانے کی خواہش مند ہوں امریکا میں قیام کے دوران مجھے کبھی اس بات کا خیال نہیں آیا کہ مجھے فلموں میں کام کرنا چاہیے،امریکا کا محوال مجھے زیادہ پسند نہیں تھا لیکن اب بچے بڑے ہوگئے تو میں نے دوبارہ انڈیا واپس آنے کا فیصلہ کیا،جو نئی لڑکیاں میری آمد کے بعد یہ سمجھتی ہیں میں ان کے لیے خطرے کی گھنٹی ہوں تو وہ غلط فہمی اپنے دل سے نکال دیں، میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں میں اپنے انداز سے کام کرنے کے حوالے سے بلکل مختلف ہوں میں کل بھی شہرت کی بلندی پر تھی اور آج بھی مجھے وہی مرتبہ اور عزت حاصل ہے۔

ان کا کہنا ہے مجھے ہمیشہ ریائلٹی شو میں کام کرنے کا شوق رہا ،مجھے پتہ ہے اب میری عمر اچھل کود کی نہیں ہے لیکن اگر کسی فلم میں کوئی ایسا کردار مل گیا تو انکار بھی نہیں کروں گی، اپنی فلم یہ جوانی دیوانی میں آئیٹم سونگ کے حوالے سے مادھوری نے کہا یہ میری لیے ایک چیلنج تھا کیونکہ ایک طویل عرصہ بعد آئیٹم سونگ کرنے کا موقع ملا،اس گانے پر مجھے بہت سی مبارکباد ملی ہے، نئی اداکارؤں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ مادھوری کا کہنا ہے کہ انھوں نے ہمیشہ چیلنج قبول کیے ہیں اور انھیں اس میں کامیابی ملی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں