پنجاب میں مدارس کے طلباء و طالبات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

مدارس کے ملکی و غیرملکی طلبا اور ان کے والدین سے کالعدم تنظیموں سے تعلق نہ رکھنے کا بیان حلفی لینے کا فیصلہ


Khalid Rasheed September 21, 2018
لاہور کے مدارس میں زیر تعلیم 375 سے زائد غیر ملکی طلباء کے ویزے کی معیاد ختم ہو چکی ہے فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے بھر میں قائم دینی مدارس میں زیر تعلیم ملکی و غیر ملکی طلباء و طالبات کی ازسر نو جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے بھر میں قائم دینی مدارس میں زیر تعلیم ملکی و غیر ملکی طلباءو طالبات کی از سر نو جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ طلباء اور ان کے والدین سے از سر نو بیان حلفی لیا جائے گا کہ ان کا یا ان کے بچوں کا کسی بھی کالعدم مذہبی جماعت یا تنظیم سے نا کوئی تعلق رہا، نہ ہے اور نہ ہوگا۔ از سر نو بیان حلفی نہ دینے والے طلباء و طالبات کو مدراس سے فارغ کر دیا جائے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے میں دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے ایسے غیر ملکی طلباء و طالبات کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جن کے ویزوں کی معیاد ختم ہو چکی ہے یا ہونے والی ہے۔

پنجاب حکومت کے ایک حساس ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ لاہور میں 375 سے زائد غیر ملکی طلباء کے ویزے کی معیاد ختم ہو چکی ہے، گجرات میں 47 ، راولپنڈی میں 50، چکوال میں 29 ، ساہیوال میں 21، قصور میں 33، گوجرانوالہ میں 75 ، اٹک میں 67، فیصل آباد میں 55، بھکر میں 39 ، ڈی جی خان میں 75 اور راجن پور میں 39 غیر ملکی طلبا کے ویزوں کی معیاد ختم ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |