نوڈیرورینٹل منصوبہپرویزاشرف کیخلاف ٹھوس شہادت نہیں ملی

انویسٹی گیشن ٹیم نے رپورٹ میں اس کیس میں پرویز اشرف کوملزمان میں شامل نہیں کیا


Wajid Hameed May 31, 2013
انویسٹی گیشن ٹیم نے رپورٹ میں اس کیس میں پرویز اشرف کوملزمان میں شامل نہیں کیا فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف کو نوڈیرورینٹل پاورکیس میںسابق چیئرمین نیب ایڈمرل(ر) فصیح بخاری نے انویسٹی گیشن رپورٹ کی روشنی میں ملزم نامزد نہیں کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن ٹیم نے اپنی رپورٹ میںاس کیس میں راجا پرویزاشرف کو ملزمان کی فہرست میں شامل نہیںکیاتھا اور اپنی رپورٹ میں لکھا تھاکہ نوڈیروپروجیکٹ میں راجا پرویزاشرف کے خلاف اختیارات کے ناجائزاستعمال، بدعنوانی اور کرپشن سے متعلق کوئی ٹھوس شہادت نہیں ملی۔ ذرائع کے مطابق ایک سال سے زائد عرصے تک جاری انویسٹی گیشن کی رپورٹ کی روشنی میں راجا پرویزاشرف کوکیس میں ملزم نامزد نہیں کیا گیا۔



ذرائع کے مطابق رینٹل پاورکیس میں راجا پرویزاشرف کانام مکمل کیسزسے خارج نہیںہوا بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں زیر تفتیش 12 کیسز میں سے صرف ایک کیس میں راجا پرویزاشرف کو ملزم نامزد نہیں کیاگیا جبکہ 11مزید کیسز ابھی تفتیش کے مرحلے میں ہیں اور ان کی تفتیش نیب کی ٹیمیںکر رہی ہیں۔ ان کیسزکی تفتیش جاری تو رہ سکتی ہے لیکن انکے ریفرنسز دائرکرنیکا معاملہ موجودہ نیب قانون کے تحت نئے چیئرمین نیب کی تقرری تک نہیں ہوسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |